پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ضرور واپس آئیں گئے‘ حمزہ شہباز 

   پاکستان نوازشریف کا اپنا ملک ضرور واپس آئیں گئے‘ حمزہ شہباز 

  

لاہور(این این آئی)پنجاب اسمبلی میں قائد حز ب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم نوازشریف کا اپنا ملک ہے وہ وطن ضرور واپس آئیں گئے،نواز شریف کا لندن میں علاج جاری ہے، جب ان کے ڈاکٹرز اجازت دیں گئے وہ ضرور واپس آئیں گے،عمران نیازی خوف کا شکار ہو گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے لیگی رہنماؤں او رکارکنوں کے عزیز و اقارب کے انتقال پر اظہار تعزیت کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔حمزہ شہباز نے بینظیر بھٹو کی برسی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری سے بھی اظہار تعزیت کرتا ہوں، محترمہ بینظیر بھٹو شہید بہادر خاتون اور جمہوریت کی علامت تھیں، ہمیں بے نظیر بھٹو جیسے عظیم کو یاد رکھنا چاہیے۔ حمز ہ شہباز نے   بھاٹی گیٹ آمد پر لیگی کارکن رضوان فاضل سے ان کی والدہ لیگی کارکن حنا فیاض سے ان کی بہن،لیگی کارکن ملک سعادت علی بلو، شیخ فرخ مرحوم، راحت شفیع مرحوم کے اہل خانہ سے بھی اظہار افسوس کیا۔ حمزہ شہباز نے لیگی رہنما کامران انصاری سے ان کے بھائی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا۔ اس موقع پر حمزہ شہباز کے ہمراہ سید غلام دستگیر شاہ،صبغت اللہ سلطان،ملک نوید، چیئرمین یونین کونسل عرفان بٹ،میاں جمیل،سید توقیر شاہ سمیت دیگر بھی موجو دتھے۔

حمز شہباز 

مزید :

صفحہ اول -