مریم نواز کا بینظیر بھٹو شہید  کی برسی پر ان خراج تحسین پیش

     مریم نواز کا بینظیر بھٹو شہید  کی برسی پر ان خراج تحسین پیش

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو شہید کی برسی پر ان خراج تحسین پیش کیا ہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے لکھا کہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی برسی پر میری دعائیں ان کے ساتھ ہیں، مجھے آج بھی وہ اداس دن یاد ہے جب میرے والد اور خاندان کے سبھی افراد سوگوار اور غمزدہ تھے جیسے ہمارے خاندان کا کوئی فرد ہمیں چھوڑ کر چلا گیا ہو۔آخر میں انہوں نے لکھا کہ اللہ تعالیٰ بینظیر بھٹو شہید پر رحمت کرے اور جنت میں جگہ دے۔

  مریم نواز  

مزید :

صفحہ اول -