ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار  طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان 

   ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار  طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(این این آئی) ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کے لئے احساس سکالر شپ کا اعلان کر دیا گیا، بی ایس آنرز کے طلبہ 31 دسمبر تک سکالر شپ کے حصول کے لئے درخواستیں جمع کرا سکتے ہیں۔ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے تحت 50 ہزار طلبہ کواحساس سکالر شپ دیئے جائیں گے۔ بی ایس آنرز کے طلبہ احساس سکالر شپ کے لئے اہل ہیں۔یونیورسٹیوں اور کالجوں کے طلبا و طالبات کو 31 دسمبر تک درخواستیں جمع کرانے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔احساس سکالر شپ پروگرام کے تحت بی ایس آنرز کے تعلیمی اخراجات ایچ ای سی ادا کرے گا، 31 دسمبر کے بعد ایچ ای سی طلبہ کی درخواستیں وصول نہیں کرے گا۔ ایچ ای سی نے سکالر شپ کے لئیپورٹل قائم کر دیا ہے،پورٹل پر طلبہ سے آن لائن درخواستیں وصول کی جائیں گی۔
 احساس سکالر شپ

مزید :

صفحہ اول -