وزیر اعلیٰ محمود خان سے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم یوسفزئی کی ملاقات

  وزیر اعلیٰ محمود خان سے چیئرمین ڈیڈک فضل حکیم یوسفزئی کی ملاقات

  

    پشاور(سٹاف رپورٹر)چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی کی پشاور میں وزیر اعلیٰ محمود خان سے ملاقات، سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو، ملاقات میں سرکاری ملازمین کے چارکول کے مسائل بھی زیر بحث آئے۔ چیئرمین ڈیڈیک سوات فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان سے سوات میں ترقیاتی منصوبوں اور سرکاری ملازمین کے چارکول کے مسائل سے متعلق پشاور میں خصوصی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران فضل حکیم خان یوسفزئی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کو سوات میں جاری مختلف منصوبوں پر پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر فضل حکیم خان یوسفزئی کا کہنا تھا کہ سوات میں ترقیاتی منصوبوں پر پیشرفت تسلی بخش ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت، تعلیم اور سیاحت سے متعلق منصوبوں پر پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے چیئرمین ڈیڈیک سوات کو منصوبوں پر پیشرفت کا باقاعدہ جائزہ لینے کے ہدایت کی ان کا کہنا تھا کہ پسماندہ علاقوں پر خصوصی توجہ مرکوز رکھی جائے۔ ملاقات کے دوران چیئرمین ڈیڈیک نے سرکاری ملازمین کے چارکول سے متعلق مسائل اور تجاویز سے وزیر اعلیٰ محمود خان کو آگاہ کیا۔ملاقات کے دوران ملاکنڈ ڈویژن کی سیاسی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

مزید :

صفحہ اول -