لاہورمیں اومی کرون کے 12مریضوں کی تصدیق ہو گئی

لاہورمیں اومی کرون کے 12مریضوں کی تصدیق ہو گئی

  

  اسلام آباد/لاہور(آئی این پی)صوبائی دارالحکومت میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومی کرون کے 12مریضوں کی تصدیق ہو گئی،7مریضوں کا تعلق جوہر ٹاؤن اور 5کا تعلق ڈیفنس سے ہے،23دسمبر کو مریضوں کے نمونے لئے گئے تھے  جبکہ  ملک بھر میں کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے والوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہونے لگا، اب تک 15 کروڑ سے زائد شہری ویکسین لگوا چکے ہیں۔ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لاہور سے اومی کرون کے 12مریض سامنے آئے ہیں،7مریضوں کا تعلق جوہر ٹاؤن اور 5کا تعلق ڈیفنس سے ہے،23دسمبر کو مریضوں کے نمونے لئے گئے تھے۔

   اومی کرون 

مزید :

صفحہ اول -