دھند، ملتان ا ئیر پورٹ فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر،متعدد پروازیں منسوخ

دھند، ملتان ا ئیر پورٹ فلائٹ آپریشن بری طرح متاثر،متعدد پروازیں منسوخ

  

ملتان،  ڈیرہ،میلسی (نیوز رپورٹر،سٹی رپورٹر،نامہ نگار)موسم کی خرابی کے باعث ملتان ائیرپورٹ کا فلائٹ اپریشن بری طرح متاثرہوا۔ ماسوائے ایک پرواز کے اندرون و بیرون ملک جانیوالی تمام پروازیں منسوخ کردی گئیں ائیرپورٹ ذرائع کے مطابق گذشتہ روز موسم کی خرابی کی وجہ سے ملتان سے شارجہ، دبئی جانیوالی فلائی دبئی کی تینوں پروازیں منسوخ ہوگئیں اسی طرح شارجہ اور کراچی جانیوالی پی آئی اے کی دو پروازیں منسوخ ہوئی ہیں جبکہ ائیر عریبیہ کی شارجہ جانیوالی پرواز بھی منسوخ ہوگئی ہے تاہم گلف ائیرلائن کی پرواز 789 ملتان سے بحرین کے لیئے روانہ ہوگئی ہے۔  

میلسی میں آسمان پر بادل چھا گئے۔صبح کے وقت دھند  کی بنا پر  حد نظر غیر معمولی طور پر کم ہوگئی جبکہ دن بھر سورج غائب رہا جس سے سردی میں اضافہ ہو  گیا بازاروں میں لوگوں کی آمدورفت کم رہی۔شہر اور گردو نواح میں شدید سردی اور دھند کا راج،بچوں کو سکول اور لوگوں کو دفاتر جانے میں مشکلات کا سامناگذشتہ رات ہلکی بارش کے بعد سارا دن دھند کا راج رہا جس کی وجہ سے نہ صرف سکولوں اور دفاتر مین حاضری کم رہی بلکہ سردی کے باعث شہریوں کو روز مرہ کے امور میں بھی مشکلات پیش آئیں سردی بڑھ جانے سے چائے اور قہوہ خانوں میں رش اور خشک میوہ جات کا استعمال بھی بڑھ گیا۔

مزید :

صفحہ اول -