پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی 

پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی 
پاکستان میں  کورونا وائرس سے اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان میں کورونا وائرس کے باعث اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 912 ہو گئی ہے ، گزشتہ روز تین افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق  ملک میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 12 لاکھ  94 ہزار 31 تک پہنچ گئی ہے ۔ گزشتہ 24 گھنٹے میں  294 نئے کورونا کیسز سامنے آئے جس کےبعد وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  ایک لاکھ  آٹھ ہزار 502 ، پنجاب میں  4 لاکھ 44 ہزار 670 ، سندھ میں 4 لاکھ  80 ہزار 901 ، خیبرپختونخوا میں ایک لاکھ  81 ہزار 247 ، بلوچستان میں  33 ہزار 625 ، گلگت بلتستان  میں  10 ہزار 429  جبکہ آزاد جموں و کشمیر میں  34 ہزار 657 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں ۔

این سی او سی کے مطابق اب تک پاکستان میں دو کروڑ 32 لاکھ  34 ہزار 148 افراد کے کورونا ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں ، گزشتہ روز 41 ہزار 869 ٹیسٹ کئے گئے  ، 12 لاکھ  55 ہزار 204 پٌاکستانی مہلک وائرس کو شکست دے چکے ہیں جبکہ  636 مریض تشویشناک حالت میں موجود ہیں ۔

اب تک  پنجاب میں کورونا کے باعث  13 ہزار 66 ، سندھ میں  7 ہزار 663، خیبرپختونخوا میں پانچ ہزار 922، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 966، گلگت بلتستان میں  186 ، بلوچستان میں  363 اور ریاست آزاد جموں و کشمیر میں 746 افراد کورونا کے باعث انتقال کر چکے ہیں ۔