مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے چند لمحے قبل جی اُٹھا

مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے چند لمحے قبل جی اُٹھا
مردہ قرار دیا گیا شخص آخری رسومات سے چند لمحے قبل جی اُٹھا

  

 گجرات (ویب ڈیسک)  بھارتی ریاست گجرات  میں کینسر کے مرض میں مبتلا شخص کے دم توڑنے کے بعد شمشان گھاٹ میں عین اُس وقت جی اُٹھا جب لاش کو جلانے کیے لیے ماچس جلائی گئی،  مردہ شخص شمشان گھاٹ میں آتم سنسار سے چند لمحے پہلے جی اُٹھا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کینسر میں مبتلا ایک ضعیف العمر شخص کو ہسپتال میں منتقل کیا گیا۔ مریض کی حالت بگڑنے پر اسے وینٹی لیٹر پر منتقل کرنا پڑا تاہم اہل خانہ اینٹی لیٹر کے اخراجات نہیں اُٹھا پا رہے تھے۔اہل خانہ نے اپنے مریض کو ہسپتال سے لے جانے کی ضد کی تاہم مریض کو جیسے ہی وینٹی لیٹر سے ہٹایا گیا سانسیں بند ہوگئیں جس پر اہل خانہ مردہ سمجھ کر شمشان  گھاٹ لے گئے۔

شمشان گھاٹ میں مردے نے آنکھیں کھول دیں۔ فوی طور پر ایمبولینس کو بلایا گیا اور پی آر سی کی گئی جس سے مریض مکمل طور پر جی اُٹھا جنھیں ہسپتال منتقل کردیا گیا۔پولیس نے ہسپتال کے خلاف غفلت برتنے پر مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا ہے۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -