پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق

پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق
پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) قلعہ دیدار سنگھ کے علاقے میں مبینہ طور  پر  پستول صاف کرتے ہوئے گولی چلنے سے خاتون جاں بحق ہوگئی,  خاتون کے  اہل خانہ کا بتانا ہے کہ  ان کی بہو پستول صاف کررہی تھی کہ اچانک گولی چل گئی اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ 

پولیس کا بتانا ہے کہ خاتون کی موت اچانک گولی چلنے سے ہوئی یا اسے کسی نے گولی ماری ہے اس کی مکمل تحقیقات کی جارہی ہے۔دوسری جانب خاتون کے والدین نے بھی اسے اتفاقیہ واقعہ قرار دے کر کوئی بھی کارروائی کرنے سے انکار کردیا ہے۔

 پولیس کے مطابق خاتون کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی مزید کارروائی کی جائے گی۔