معروف اداکارہ شہناز گل کے والد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اس وقت سیکیورٹی گارڈ کہاں تھے؟ پولیس نے بھی سوال اٹھا دیئے 

معروف اداکارہ شہناز گل کے والد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اس وقت سیکیورٹی ...
معروف اداکارہ شہناز گل کے والد پر نامعلوم افراد کی فائرنگ،  اس وقت سیکیورٹی گارڈ کہاں تھے؟ پولیس نے بھی سوال اٹھا دیئے 
سورس: Instagram/shehnaazgill

  

ممبئی (ویب ڈیسک) بھارت کی معروف اداکارہ شہناز گِل کے والد سنتوکھ سنگھ پر 2 نامعلوم  افراد کی جانب سے فائرنگ  کی گئی، یہ واقعہ اتوار کی رات کو اس وقت  امرتسر میں پیش آیا جب وہ   ایک نجی  تقریب میں شرکت کرکے گھر واپس جا رہے تھے کہ مبینہ طور پر 2 نامعلوم افراد  کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔

اطلاعات کے مطابق شہناز گِل کے والد  کے سکیورٹی اہلکار رفع حاجت  کیلئے گئے ہوئے تھے کہ 2 مسلح افراد موٹر سائیکل پر ان کی گاڑی کے  قریب آئےتو سنتوکھ نے گاڑی کے شیشے اوپر کردیے جس کے بعد مسلح افراد نے گولیاں چلا دیں،تاہم وہ اس حملے میں محفوظ رہے۔دوسری جانب مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مشکوک لگ رہا ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہیں ۔

اس کے علاوہ پولیس کی جانب سے  تصدیق کی  گئی ہےکہ انھوں نے جائے وقوعہ سے 4 گولیوں  کے خالی خول برآمد کیے ہیں البتہ اس واقعہ کی ایف آئی آر ابھی تک درج نہیں ہوئی۔

خیال رہے کہ سنتوکھ سنگھ نے حال ہی میں 2022 میں ہونے والے پنجاب اسمبلی کے انتخابات سے قبل بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) میں شمولیت اختیار کی تھی۔

مزید :

تفریح -