مدرسے میں گھس کر مسلح شخص کی فائرنگ سے استانی جاں بحق ، ان کا کیا تنازع تھا؟ حیران کن انکشاف
ڈیرہ اسماعیل خان (ویب ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے مقیم شاہ میں مدرسے میں گھس کر مسلح شخص نے فائرنگ کرکے ایک استانی کو قتل اور دوسری کو شدید زخمی کردیا، جوابی فائرنگ میں ملزم بھی مارا گیا۔
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق جاں بحق ہونے والی استانی نے ملزم کو بات چیت کے لیے مدرسے بلوایا تھا، فائرنگ کا واقعہ مدرسے کے اندر ایک کمرے میں پیش آیا ۔ملزم کی فائرنگ سےایک استانی جاں بحق جب کہ دوسری خاتون زخمی ہوگئی ،جوابی فائرنگ سے ملزم بھی مارا گیا۔ واقعے پر صدر تھانہ کے ڈی ایس پی حافظ عدنان کا کہنا ہےکہ جاں بحق ہونے والی استانی اور ملزم کا لین دین پر تنازع تھا اور دونوں ایک دوسرے پر ایف آئی آر کرا چکے ہیں، جائے وقوعہ سے دو الگ الگ پسٹل کے خول ملے ہیں ۔
پولیس کا کہنا ہے کہ زیادہ امکان ہےکہ ملزم کی فائرنگ کے بعد وہاں موجود استانیوں میں سےکسی نے ملزم پر فائرنگ کی، مزید تفصیلات تفتیش کے بعد سامنے آئیں گی۔