ارب پتی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا

ارب پتی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی؟ جواب آپ کے ...
ارب پتی بالی ووڈ اداکار سلمان خان کو پہلی تنخواہ کتنی ملی تھی؟ جواب آپ کے تمام اندازے غلط ثابت کر دے گا
سورس: Instagram/beingsalmankhan

  

ممبئی (ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے سپر سٹار سلمان خان انڈسٹری کے سب سے مہنگے ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں لیکن انہیں اپنے کیریئر کے آغاز پر پہلی تنخواہ صرف 75 روپے ملی تھی ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان بھارتی فلم انڈسٹری پر گزشتہ تیس سالوں سے راج کر رہے ہیں اور حال ہی میں ان کی ریلیز ہونے والی فلم ’’ انتم‘‘ نے بھی باکس آفس پر دھوم مچا رکھی ہے اور کروڑوں کا کاروبار کر چکی ہے لیکن آپ کو جان کر بہت حیرت ہو گی کہ اداکار نے اپنے کیریئر کا آغاز 1988 میں ایک ڈرامے ’’ بیوی ہو تو ایسی‘‘ سے کیا تھا اور انہیں پہلی تنخواہ 75 روپے ملی تھی ۔

سلمان خان نے پرانے وقت کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پہلی فلم ’’ میں نے پیا کیا ‘‘ کی تھی جس کا معاوضہ انہیں 31 ہزار روپے دیا گیا تھا ۔ خیال رہے کہ اس وقت اداکار کے پاس مشہور کپڑوں کا برانڈ اور سماجی ادارے بینگ ہیومن کے علاوہ بھی لاکھوں مالیت کی جائیدادیں ہیں۔صرف اتنا ہی نہیں، سلمان خان  نے حال ہی میں اپنی قریبی دوست اداکارہ کترینہ کیف کو اُن کی شادی پر 3 کروڑ روپے مالیت کی گاڑی رینج روور تحفے میں دی ہے۔

مزید :

تفریح -