نوازشریف کی واپسی باعزت نہیں ہوگی بلکہ ۔ ۔ ۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانونی بات بتادی

نوازشریف کی واپسی باعزت نہیں ہوگی بلکہ ۔ ۔ ۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر ...
نوازشریف کی واپسی باعزت نہیں ہوگی بلکہ ۔ ۔ ۔ وزیراعظم کے مشیر ڈاکٹر بابر اعوان نے قانونی بات بتادی
سورس: Twitter/@BabarAwanPK

  

اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے پارلیمانی امور بابر اعوان نے کہا کہ نواز شریف مفرور ہیں اس لیے ان کی واپسی باعزت نہیں ہوگی، نواز شریف کی واپسی ایک قیدی کی طرح ہوگی۔

 پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعوان نے کہا کہ کسی کو اگر غلط فہمی ہے تو ہفتہ دس دن میں دور ہوجائے گی, نواز شریف کا ویزے کی توسیع کا کیس آخری مرحلے میں ہے، ان کے ویزے کی توسیع کا کوئی امکان نہیں ہے, نواز شریف کی اگر کسی سے ڈیل ہوئی ہے تو نام بتائیں، کس سے ڈیل ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ نوازشریف کا پاکستان کی سیاست میں کوئی کردار نہیں ہوسکتا، وہ تاحیات نااہل ہیں نظرثانی بھی خارج ہوچکی ہے, سپریم کورٹ کے پانچ رکنی بینچ کے فیصلے ہیں کوئی مذاق نہیں۔

مزید :

علاقائی -اسلام آباد -