مغوی ہندو تاجر کو 45 ڈاکوؤں کے بدلے رہائی مل گئی
راجن پور (ویب ڈیسک) مغوی ہندو تاجر چندر لال کو ڈاکوؤں نے چھوڑ دیا، تاجر کی رہائی کے بعد ڈاکوؤں کے 45 سہولت کاروں کو بھی پولیس نے رہا کردیا ، چندر لال کو 31 روز قبل کچہ شاہوالی سے ڈاکوؤں نے اغواء کیا تھا۔
مقامی اخبار روزنامہ جنگ کے مطابق ڈسٹرک پولیس آفیسر (ڈی پی او) محمد افضل نے کہا ہے کہ کچہ شاہوالی میں پولیس نے ڈاکوؤں کے خلاف آپریشن کیا، آپریشن میں مغوی تاجر چندرلال کو بازیاب کروا لیا گیا ہے۔ڈی پی او محمد افضل نے کہا کہ آپریشن کے دوران ڈاکو فرار ہوگئے۔