سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

 سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری ...
 سپریم کورٹ کے حکم کے بعد پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف بڑا قدم اٹھا لیا 

  

 کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پولیس نے نسلہ ٹاور کی منظوری دینے والے سرکاری افسران کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق نسلہ ٹاور ذمے داران کے خلاف فیروزآباد تھانے میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے جس میں سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے افسران اور سندھی کو آپریٹو مسلم سوسائٹی کے ذمے داران سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے افسران کو بھی نامزد کیا گیا ہے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی سے ذمے داران کے نام طلب کرلیے ہیں پولیس کی تفتیشی ٹیم سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے دفتر بھی گئی تھی۔

دوسری جانب ایس ایس پی انویسٹیگیشن ایسٹ کا کہنا ہے کہ مقدمے کے اندراج کے بعد کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، ایس بی سی اے اور سندھی مسلم کوآپریٹو سوسائٹی کے آفس گئے تھے، ریکارڈ دیکھا گیا ہے اور متعقلہ افسران سے تفصیلات مانگی ہیں، نسلہ ٹاور کی منظوری کے وقت تعینات افسران کے نام مانگے ہیں۔

مزید :

قومی -