فولڈنگ فون متعارف کروانےکے بعد اب سام سنگ موبائل فون کی دنیا میں کونسا تہلکہ برپا کرنے جارہا ہے ؟ جانئے

فولڈنگ فون متعارف کروانےکے بعد اب سام سنگ موبائل فون کی دنیا میں کونسا تہلکہ ...
فولڈنگ فون متعارف کروانےکے بعد اب سام سنگ موبائل فون کی دنیا میں کونسا تہلکہ برپا کرنے جارہا ہے ؟ جانئے

  

سیؤل (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سام سنگ نے فولڈنگ فون متعارف کروا کر ٹیکنالوجی کی دنیا میں تہلکہ برپا کیا اور اس کے علاوہ دیگر کمپنیاں بھی میدان میں آئیں جنہوں نے اس ٹیکنالوجی کے تحت موبائل فونز متعارف کروائے ،تاہم سام سنگ نے ’’ٹرپل فولڈنگ فون ‘‘کام شروع کر دیا ہے اورایک مرتبہ پھر بازی لے جانے کی دوڑ میں شامل ہو گیا ہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق رواں سال جون میں سام سنگ نے ٹرپل فولڈنگ فون کے حقوق (پیٹنٹ) حاصل کرنے کیلئے درخواست دائر کی تھی جس کے بعد ڈبلیو آئی پی او کی ویب سائٹ پر پیٹنٹ کے بعض خاکے بھی نمایاں کئے گئے ۔ ان خاکوں کی مدد سے لیٹس گو ڈجیٹل نامی ویب سائٹ نے سام سنگ ٹرپل فولڈ کی ایک تصوراتی شکل پیش کی ہے۔اس فون میں تین الگ الگ اسکرین ہوں گے جو کھلنے پر ایک وسیع ڈسپلے ظاہر کریں گے۔ تاہم ایک حصہ اندر کی جانب اور دوسرا باہر کی جانب فولڈ ہوگا یعنی زیڈ کی شکل اختیار کرے گا۔

تہہ ہوجانے کے بعد اس کی جسامت عام فون کی طرح رہ جائے گی اور کھلنے پریہ ایک بڑا ٹیبلٹ بن جائے گا ۔ پیٹنٹ کے مطابق ایک مکمل ڈسپلے پشت پر بھی بنایا گیا ہے جبکہ ایچ ڈی ایم آئی کنیکٹر بھی موجود ہوگا۔ اسکرین کی پشت پر موجود ڈسپلے کی کوئی معلومات نہیں دی گئ ہے کہ یہ ڈسپلے محض علامتی ہوگا یا چوتھا اسکرین ہوگا جس پر سیلفیاں لینے میں مدد مل سکے۔

تاہم ڈیزائن کے مطابق چار ایم پی سیلفی کیمرہ اور ساتھ ہی فنگرپرنٹ سینسر کو بہت خفیہ انداز میں مرکزی اسکرین کے اندر چھپایا جائے گا۔

مزید :

سائنس اور ٹیکنالوجی -