ٹریفک پولیس متحرک، رواں سال صرف راولپنڈی پولیس نے کتنی مالیت کے چالان کیے؟ جان کر ڈرائیوں کے پسینے چھوٹ جائیں
راولپنڈی (ویب ڈیسک) سٹی ٹریفک پولیس نے سال 2021 کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر 5 لاکھ سے زائد چالان کیے جن کی مالیت 20 کروڑ روپے سے زائد تھی۔
سماء نیوز کے مطابق ضلع راولپنڈی میں سب سے زیادہ بغیر ہیلمٹ موٹرسائیکل سواروں کے 39 ہزار چالان ہوئے، بغیرلائسنس گاڑیاں چلانے والوں کے 23 ہزار سے زائد چالان کاٹے گئے۔سگنل توڑنے پر 23 ہزار 272 چالان،کم عمر ڈرائیونگ پر 3 ہزارجبکہ تیز رفتاری پر 4 ہزار اور بغیر فٹنس، اوور لوڈنگ، نو پارکنگ ،دوران ڈرائیونگ موبائل فون سننے، سیٹ بیلٹ نہ باندھنے اور کالے شیشوں کے استعمال سمیت مجموعی طور پر 5 لاکھ 38 ہزار چالان ہوئے۔ان چالانز پر جرمانوں کی مد میں 20 کروڑ 20 لاکھ روپے وصول کیے گئے۔
ڈی ایس پی سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی عبدالحمید نے بتایا کہ چالان کا مقصد یہ ہوتا ہےکہ لوگ بہتر طریقے سے ڈرائیونگ کریں، اگر شہری ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائیں تو نہ صرف چالان بلکہ حادثات سے بھی بچ سکتے ہیں۔