الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا شیڈول جاری کردیا

الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا شیڈول جاری کردیا
الیکشن کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا شیڈول جاری کردیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) الیکش کمیشن نے سندھ میں حلقہ بندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ،  الیکشن کمیشن نے سندھ میں یونین کونسل ، وارڈز کی حلقہ بندی کا شیڈول جاری کیا۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن نے کہا کہ حلقہ بندیوں کیلئے انتظامی تیاری ، نقشہ جات  اور ڈیٹا 31 دسمبر تا 14 جنوری مکمل کیا جائے گا ۔  حلقہ بندی  کمیٹی یونین کونسل ، وارڈز کی ابتدائی فہرست 17 جنوری تا 15 فروری تک مکمل کر کے 16 فروری کو شائع  کی جائے گی ۔

حلقہ بندیوں پر اعتراضات 17 فروری سے 4 مارچ تک جمع کرائے جا سکیں گے جنہیں  21 مارچ تک نمٹا دیا جائے گا۔ حلقہ بندی اتھارٹیز 22  مارچ تک اپنے فیصلے سے حلقہ بندی کمیٹیوں کو آگاہ کریں گی ۔ 24 مارچ کو یونین کونسل اور وارڈز کی حلقہ بندی کی حتمی اشاعت ہوگی۔

مزید :

قومی -الیکشن -علاقائی -سندھ -