بیٹی نے ماں کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو خاتون نے شوہر کے سامنے سگی بیٹی پرہی  الزام لگا دیا ، پھر کیا ہوا؟ 

بیٹی نے ماں کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو ...
بیٹی نے ماں کو غیر مرد کے ساتھ تعلقات قائم کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑا تو خاتون نے شوہر کے سامنے سگی بیٹی پرہی  الزام لگا دیا ، پھر کیا ہوا؟ 

  

لکھنؤ(ڈیلی پاکستان آن لائن )عاشق کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑے جانے پر ماں نے شوہر کو جھوٹے جال میں پھنسا کر اپنی ہی بیٹی کو قتل کر وا دیا ۔

تفصیلات کے مطابق قتل کا یہ انتہائی افسوسناک واقعہ بھارت کے شہر لکھنؤ میں پیش آیا جہاں پرتیبھا نامی لڑکی نے اپنی ماں  کملا کو عاشق رام نریش کے ساتھ رنگے ہاتھوں پکڑ لیا تو خاتون بری طرح سے ڈر گئی اور اس نے اپنے شوہر کو جھوٹی کہانی سناتے ہوئے کہا کہ ان کی بیٹی کے نریش کے ساتھ تعلقات میں ہے اور اس نے انہیں خود پکڑا ہے جس پر لڑکی کا باپ طیش میں آ گیا اور ماں باپ نے اپنی ہی بیٹی کو قتل کر دیا ۔

پولیس نے قتل کیس کی تحقیقات شروع کی تو سراغ والدین کی طرف آ کر رکے ، اہلکاروں نے مقتولہ کی ماں سے جب تفتیش کی تو اس نے اعتراف جرم کر لیا اور بتایا کہ اس نے اپنا گناہ چھپانے کیلئے بیٹی پر الزام لگایا اور شوہر کو بیٹی کو قتل کرنے کیلئے اکسایا ۔

پولیس کا کہناتھا کہ لڑکی کی لاش ہلدی کے کھیت سے ملی تھی جبکہ باڈی کے ساتھ ٹوٹا ہوا ایک موبائل فون بھی ملا، پوسٹ مارٹم میں یہ بات سامنے آئی کہ پہلے لڑکی کا گلا گھونٹا گیا اور اس کے بعد بھاری چیز سے سر پر وار کیا گیا جس سے اس کی موت ہو گئی ۔

مزید :

بین الاقوامی -