پولیس پارٹی 10 لاکھ لیکر مکان کا قبضہ چھڑانے گئی ، پیر آباد بنارس فائرنگ واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال 

پولیس پارٹی 10 لاکھ لیکر مکان کا قبضہ چھڑانے گئی ، پیر آباد بنارس فائرنگ واقعے ...
پولیس پارٹی 10 لاکھ لیکر مکان کا قبضہ چھڑانے گئی ، پیر آباد بنارس فائرنگ واقعے کی رپورٹ اعلیٰ حکام کو ارسال 

  

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )پیر آباد بنارس کراچی میں فائرنگ سے تین افراد کی ہلاکت کے معاملے میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں، تفتیشی حکام کے مطابق پولیس پارٹی 10 لاکھ روپے لے کر قبضہ چھڑانے گئی ۔

نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق پولیس نے ابتدائی رپورٹ حکام کو ارسال کر دی جس کے مطابق  پیسے دینے میں ملوث بروکر نے اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا ہے ، بیان کے مطابق پولیس پارٹی  10 لاکھ روپے میں قبضہ چھڑانے کیلئے رضا مند ہوئی ، 10 لاکھ کے عوض پولیس پارٹی قبضہ چھڑانے گئی  تھی ۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ میں زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال سے تحویل میں لے لیا گیا ہے ، گرفتار پولیس پارٹی اپنے جرم سے فی الحال انکاری ہے ۔

واضح رہے کہ  اتوار اور پیر کی درمیانی رات کراچی کے ضلع غربی کے تھانہ پیر آباد کی حدود میں واقع بنارس کالونی پشتون مارکیٹ میں  فائرنگ  سے تین افراد ہلاک اور دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے تھے ۔ ابتدائی طور پر پولیس واقعے کو  مقابلہ قرار دیتی رہی ، پولیس ٹیم کی جانب سے کہا گیا کہ مفرور ملزم کی گرفتاری کیلئے ایک مکان پر گئے جہاں ملزم اور ساتھیوں نےفائرنگ کر دی جس سے تین افراد ہلاک اور دواہلکار زخمی ہوئے ۔ 

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -