نوازشریف نےراناشمیم کےدفترمیں بیٹھ کربیان حلفی بنایا،شہبازگل نےبڑا دعویٰ کردیا

نوازشریف نےراناشمیم کےدفترمیں بیٹھ کربیان حلفی بنایا،شہبازگل نےبڑا دعویٰ ...
نوازشریف نےراناشمیم کےدفترمیں بیٹھ کربیان حلفی بنایا،شہبازگل نےبڑا دعویٰ کردیا

  

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن )  وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نےدعویٰ کیا ہے کہ نواز شریف نے رانا شمیم کے دفتر میں بیٹھ کر بیان حلفی بنایا ،  شریف فیملی نااہل لوگوں کی سرپرستی کرتی ہے۔

شہباز گل نے کہا کہ راناشمیم کیس میں 7 افراد پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ  کیا گیا ہے،  رانا شمیم کو گلگت میں چیف جج کے عہدے تک ن لیگ نےپہنچایا، بہت جلد مزید شواہد بھی سامنے آنیوالے ہیں۔

شہباز گل کے مطابق رانا شمیم نےجعلسازی سے اپنی عمر بدلی ،  راناشمیم کوجعلسازی سے ہائیکورٹ کاجج بنوانےکی کوشش کی گئی، حکومت نوازشریف کی واپسی کاشدت سے انتظارکررہی ہے،  نوازشریف ویزہ ختم ہونےپرایمرجنسی دستاویزپروطن واپس آئیں۔

مزید :

قومی -سیاست -