سلمان خان  اور اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی مست ہو کر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

سلمان خان  اور اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی مست ہو کر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل ...
سلمان خان  اور اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا کی مست ہو کر ڈانس کرتے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل 

  

ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن )بالی ووڈ اداکار سلمان خان گزشتہ روز 56 سال کے ہو گئے اور اس موقع پر انہیں دنیا بھر سے سالگرہ مبار ک کے پیغامات موصول ہوئے جبکہ بالی ووڈ انڈسٹری سے بھی محبت بھرے پیغامات جاری کرنے کا سلسلہ چلتا رہا ۔

تفصیلات کے مطابق سلمان خان کو سالگرہ کے موقع پر اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے دلچسپ انداز میں جنم دن کی مبارک باد دی ،اداکارہ نے انسٹاگرام پر اپنی اور دبنگ خان کی مست ہو کر ڈانس کرنے کی ویڈیو شیئر کی اور ساتھ سالگر ہ مبار ک کا پیغام لکھا ۔ یہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھے سوشل میڈیا پر تیزی کے ساتھ وائرل ہو گئی ہے ۔

اداکارہ جینیلیا ڈی سوزا نے پیغام جاری کرتے ہوئے لکھا کہ ’’ بڑا دل رکھنے والے شخص کو سالگرہ کی بہت بہت مبارکباد، آپ کی جھولی خوشیوں ، محبت اور دولت سے بھری رہے ، ہم سب آپ سے پیار کرتے ہیں ۔‘‘ اپنے پیغام کے آخر میں اداکارہ نے لکھا کہ ’’ آج بھائی کا برتھ ڈے ہے ‘‘۔

مزید :

تفریح -