مدھیہ پردیش میں 5سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ پڑوسی گرفتار، خاتون سرپنچ کی بھی برہنہ لاش مل گئی 

مدھیہ پردیش میں 5سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ پڑوسی گرفتار، خاتون سرپنچ کی ...
مدھیہ پردیش میں 5سالہ بچی زیادتی کے بعد قتل‘ پڑوسی گرفتار، خاتون سرپنچ کی بھی برہنہ لاش مل گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی(آئی این پی)بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پانچ سالہ بچی کو زیادتی کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کر دیا گیا جبکہ رائے گڑھ میں خاتون سرپنچ کو قتل کر کے برہنہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس نے میڈیا کو بتایا ہے کہ لاپتہ بچی کی لاش ضلع ہوشنگ آباد کے علاقے سوہاگ پور میں اس کے گھر کی چھت پر کپڑے میں لپٹی ہوئی پائی گئی ہے۔پوسٹ مارٹم کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھونٹ کر قتل کیا گیاہے۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ بچی کے ایک ہمسائے کو حراست میں لیاگیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔
ادھرریاست مہاراشٹر کے ضلع رائے گڑھ میں ایک خاتون سرپنچ کو قتل کر کے اس کی برہنہ لاش جھاڑیوں میں پھینک دی گئی ہے۔خاتون کے جسم پر زخموں کے نشانات موجود ہیں۔خاتون کی شناخت مقامی گرام پنچایت کی سرپنچ کے طور پر ہوئی ہے۔ پولیس کے مطابق مقامی لوگوں نے خاتون کو سرکاری ہسپتال پہنچایا جہاں اسے مردہ قرار دیا گیا۔ پولیس خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی کے بارے میں تفتیش کر رہی ہے۔