پاکستان میں اب تک اومی کرون کے کتنے کیسز سامنے آچکے ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے اعداد و شمار جاری کر دیے

پاکستان میں اب تک اومی کرون کے کتنے کیسز سامنے آچکے ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ...
پاکستان میں اب تک اومی کرون کے کتنے کیسز سامنے آچکے ، نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نے اعداد و شمار جاری کر دیے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) دنیا بھر میں خوف پھیلانے والے کورونا وائرس کی قسم اومی کرون کے اب تک پاکستان میں  75 کیسز سامنےآچکے ہیں ۔ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ نےاعداد و شمار جاری کر دیے ۔

نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق این آئی ایچ نے بتایا کہ اومی کرون کے سب سے زیادہ کیسز کراچی سے سامنے آئے ، کراچی سے اب تک 33 کیسز سامنے آچکے ہیں ۔ دوسرے نمبر پر اسلام آباد ہے جہاں اومی کرون سے متاثرہ 17 افراد سامنے آچکے ہیں ۔ 

لاہور میں  13 افراد میں اومی کرون وائرس کی تصدیق ہوئی  جبکہ بیرون ملک سے آنے والے 12 مسافروں میں اومی کرون کی تصدیق ہوئی ۔ پاکستان میں اومی کرو کا پہلا کیس 13 دسمبر کو رپورٹ ہوا تھا، ویکسی نیشن اور ایس او پیز پر عملدرآمد وباء  کیخلاف موثر ہیں ۔

نیشنل انسٹیٹیوٹ اف ہیلتھ  نے درخواست کی کہ تمام شہری کورونا کے خاتمے کیلئے ویکسی نیشن کرائیں ۔