آئی سی سی نے سال کے بہترین کرکٹرز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ، کون کون سے کھلاڑی شامل ؟ بڑی خبر

آئی سی سی نے سال کے بہترین کرکٹرز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ، کون کون ...
آئی سی سی نے سال کے بہترین کرکٹرز کیلئے نامزدگیوں کا اعلان کر دیا ، کون کون سے کھلاڑی شامل ؟ بڑی خبر

  

 دبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے رواں سال کے بہترین ٹیسٹ کرکٹرز کےلیے نامزدگیاں کردیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹیسٹ پلیئرز آف دی ایئر کے لیے چار کھلاڑیوں کو نامزد کیا گیا ہے جس میں بھارتی اسپنر روی چندر ایشون بھی شامل ہیں۔روی چندر ایشون کو اس سال 8 میچز میں 52 وکٹیں لینے اور  سنچری کے ساتھ 337 رنز بنانے پر نامزد کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ انگلینڈ کے کپتان جو روٹ بھی ٹیسٹ پلیئر آف دی ایئر کی فہرست میں شامل ہیں جنہوں نے 15 میچز میں 1708 رنز اسکور کیے، ان کی اننگز میں 6 سنچریاں شامل ہیں۔اس فہرست میں نیوزی لینڈ کے کائیل جیمیسن کو بھی نامزد کیا گیا ہے جنہوں نے 5 میچز میں 27 وکٹیں حاصل کیں اور 105 رنز بھی بنائے۔

آئی سی سی کی فہرست میں چوتھا اور آخری کھلاڑی سری لنکا کے بیٹر دیموتھ کرونارتنے ہیں جنہوں نے 7 میچز میں 902 رنز بنائے اور 4 سنچریاں اسکور کیں۔پلیئر آف دی ایئر کا انتخاب ووٹوں کے ذریعے ہوگا جس میں شائقینِِ کرکٹ سال کے بہترین کھلاڑی کا انتخاب کریں گے۔

مزید :

کھیل -