اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی

اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی
اسلحہ لائسنس حاصل کرنے کے خواہشمندوں کے لیے بڑی خبر آگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد() وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی انتظامیہ نے اسلحہ لائسنس کے اجرا کو آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد کی انتظامیہ نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اسلحہ لائسنس کے اجرا میں نادرا کی خدمات حاصل کی جائیں گی جس سے انسانی غلطیوں کا احتمال نہیں ہو گا۔اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں واضح کیا گیا ہے کہ اس دوران اسلحہ لائسنس کا اجرا عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔ نوٹی فکیشن کے تحت اسسٹنٹ کمشنر شالیمار کو اسلحہ لائسنس کا آڈٹ کرنے کے لیے تعینات کیا گیا ہے۔

مزید :

قومی -