کرسمس لائٹنگ سے نیند میں خلل ، ہمسائے نے آدمی کو ایک ایسا شکایتی خط لکھ دیاکہ مسکراہٹ پھیل گئی

 کرسمس لائٹنگ سے نیند میں خلل ، ہمسائے نے آدمی کو ایک ایسا شکایتی خط لکھ ...
 کرسمس لائٹنگ سے نیند میں خلل ، ہمسائے نے آدمی کو ایک ایسا شکایتی خط لکھ دیاکہ مسکراہٹ پھیل گئی
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کرسمس کے موقع پر ایک آدمی نے گھر میں لائٹنگ کر رکھی تھی جس سے اس کے ہمسائے کی نیند میں خلل آتا تھا۔ چنانچہ ہمسائے نے آدمی کو ایک ایسا شکایتی خط لکھ بھیجاکہ تحریر پڑھ کر آدمی کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی۔ دی سن کے مطابق اس شخص نے ہمسائے کی طرف سے موصول ہونے والے خط کی تصویر ویب سائٹ ’Reddit‘ پر پوسٹ کی ہے اور خط کے ساتھ ہمسائے کی طرف سے ملنے والا ایک دلچسپ تحفہ بھی دکھایا ہے۔

درحقیقت یہ تحفہ ایک ’ٹائمر‘ تھا جس کے ذریعے لائٹس کو خودکار طریقے سے کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔ خط میں آدمی لکھتا ہے کہ ”ہم آپ کے لیے اور آپ کی بیوی کے لیے کرسمس کے تحفے کے طور پر یہ ٹائمر بھیج رہے ہیں۔ اگر آپ اسے اپنے لیے تحفہ نہ سمجھیں تو یہ ہم میاں بیوی کے لیے یقینا ایک تحفہ ہو گا، کیونکہ آپ کے گھر کی لائٹس کی وجہ سے ہم دونوں رات بھر سو نہیں پاتے۔“

ہمسایہ لکھتا ہے کہ ”میں ایک اعصابی بیماری کا شکار بھی ہوں اور رات بھر جاگنے کی وجہ سے میرا مرض شدید ہو رہا ہے۔ میں نے اس ٹائمر پر لائٹس کے اوقات صبح ساڑھے 8بجے سے رات 11بجے تک کے سیٹ کر دیئے ہیں تاہم آپ انہیں اپنی مرضی کے مطابق تبدیل بھی کر سکتے ہیں۔ “

انٹرنیٹ صارفین اس پوسٹ پر کمنٹس میں ہمسائے کے نرم لہجے کی تعریف کرر ہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”نرم اور مدلل۔ اس طرح آدمی کا بجلی کا بل بھی کم ہو گا۔“ایک اور شخص نے لکھا ہے کہ ”ہمسائے نے ٹائمر خرید کر بھیجنے کا جو تردد کیا ہے، اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کتنی مشکل سے دوچار تھا۔ ہمیں کرسمس کی خوشی مناتے ہوئے ہمسایوں کا احساس کرنا چاہیے۔“

مزید :

ڈیلی بائیٹس -