سسر کوقتل کرنے والے داماد کو ساس نے توے سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتارڈالا

 سسر کوقتل کرنے والے داماد کو ساس نے توے سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتارڈالا
 سسر کوقتل کرنے والے داماد کو ساس نے توے سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتارڈالا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نارروال(مانیٹرنگ ڈیسک) نارروال میں سسر کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے داماد کو ساس نے توے سے مار مار کر موت کے گھاٹ اتارڈالا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق محمد عرفان نامی اس شخص کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ سے تھا جس کی شادی نارروال کے گاﺅں بدھا ڈولا میں ہوئی تھی۔ اس کی اپنی بیوی کے ساتھ لڑائی ہوئی جس پر وہ روٹھ کر میکے آ گئی۔
محمد عرفاق گزشتہ روز اپنے سسرال آیا اور بیوی کو ساتھ لیجانے کے معاملے پر اس کا سسرالیوں کے ساتھ جھگڑا ہو گیا جس پر اس نے پستول سے گولیاں مار کر اپنے سسر صدیق کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے ملزم کی ساس جمیلہ بی بی اور دو ہمسائے زخمی ہو گئے۔ جب جمیلہ بی بی نے دیکھا کہ ملزم نے اس کے شوہر کو قتل کر ڈالا ہے، تو اس نے توے سے ملزم پر حملہ کر دیا۔
جمیلہ بی بی اگرچہ خود بھی زخمی تھی، تاہم اس نے توے کے وار کرکے اپنے داماد کو لہولہان کر ڈالا۔ بعد ازاں ملزم، اس کی ساس اور دونوں زخمی ہمسایوں کو ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں داماد بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ دونوں ہمسایوں کو تشویشناک صورتحال کے پیش نظر لاہور منتقل کر دیا گیا ہے۔