'نواز شریف کو ہم واپس لےکر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر حکومت بھی میدان میں آگئی

'نواز شریف کو ہم واپس لےکر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر حکومت بھی ...
 'نواز شریف کو ہم واپس لےکر آئیں گے، نواز شریف کی واپسی کی خبروں پر حکومت بھی میدان میں آگئی

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہےکہ نواز شریف کو ہم واپس لےکر آئیں گے، وہ خود کبھی واپس نہیں آئیں گے، برطانیہ کے ساتھ مل کر قانون سازی کررہے ہیں،کافی حد تک معاملات طے ہو چکے ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئےفواد چوہدری کا کہنا تھا کہ برطانیہ کے ساتھ قانون سازی پرکام کر رہے ہیں ، نوازشریف کو تو واپس آنا ہوگا، رانا شمیم کے بیان حلفی سے پتا چلتا ہےکتنا بڑا سسیلین مافیاہے، نوازشریف کو ہم واپس لائیں گے، نواز شریف نے خود واپس نہیں آنا، میں اس وقت بھی کہہ رہا تھا کہ انہیں باہر نہ جانے دیں۔وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن صرف حکومت پر تنقیدکر رہی ہے ، آئی ایم ایف کا متبادل دے دے، فنانس ترمیمی بل قومی اسمبلی کے اسی سیشن میں پیش کیا جائے گا، عام آدمی پر کوئی اثر نہیں پڑےگا ۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی کی حکومتیں اور ادارے ایک پیج پر نہ ہونے کے سبب سکیورٹی پالیسی تک نہ بنا سکے، پہلی بار قومی سلامتی پالیسی میں جیواسٹریٹجک پالیسی کے ساتھ اکنامک اسٹریٹجی کومنسلک کیا گیا، اگر معیشت طاقتور نہیں تو سلامتی کی گارنٹی نہیں ہوسکتی، عام آدمی معاشی،سماجی اورقانونی حالت سے مطمئن نہیں ہوگا تو ملک کی سکیورٹی کوخطرہ رہےگا۔

مزید :

قومی -