چین نے اقوام متحدہ کو ایلون مسک کی ایسی شکایت لگادی کہ سن کر لوگ ہل کر رہ گئے

چین نے اقوام متحدہ کو ایلون مسک کی ایسی شکایت لگادی کہ سن کر لوگ ہل کر رہ گئے
چین نے اقوام متحدہ کو ایلون مسک کی ایسی شکایت لگادی کہ سن کر لوگ ہل کر رہ گئے

  

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک کو دنیا بھر سے سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے اور اس کا سبب چین کی اقوام متحدہ کو لگائی گئی ایک ایسی شکایت ہے کہ سن کر لوگ خوفزدہ رہ گئے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق چین کی طرف سے اقوام متحدہ کی خلائی ایجنسی کو شکایت کی گئی ہے کہ ایلون مسک کی انٹرنیٹ کمپنی سٹارلنک نے اتنی زیادہ سیٹلائٹس خلاءمیں بھیج دی ہیں کہ ان کے چینی خلائی سٹیشن سے ٹکرانے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

چین کی طرف سے اپنی شکایت میں کہا گیا ہے کہ رواں سال سٹار لنک کی سیٹلائٹس دوبار چینی خلائی سٹیشن سے ٹکراتے بال بال بچیں۔یہ واقعات یکم جولائی اور 21اکتوبر کو پیش آئے۔ چین کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ سیٹلائٹس کے ساتھ ٹکر سے بچنے کے لیے چینی خلائی سٹیشن کو خصوصی سسٹم نصب کرنا پڑا۔ اگر ان واقعات میں ٹکر ہو جاتی تو سنگین نقصان کا اندیشہ تھا۔چین کی اس شکایت کے بعد انٹرنیٹ صارفین ایلون مسک کو تنقید کانشانہ بنا رہے ہیں۔ ایک شخص نے لکھا ہے کہ ”سٹار لنک کی سیٹلائٹس خلاءمیں کچرے کے ڈھیر کے سوا کچھ نہیں ہیں۔ کئی صارفین کی طرف سے سٹار لنک کی سیٹلائٹس کو امریکی حکومت کے خلائی ہتھیار قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید :

بین الاقوامی -