امریکہ کا 778 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، فوج کی تنخواہ میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

امریکہ کا 778 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، فوج کی تنخواہ میں کتنا اضافہ کیا ...
امریکہ کا 778 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور، فوج کی تنخواہ میں کتنا اضافہ کیا گیا؟

  

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکی صدر جوبائیڈن نے 778 ارب ڈالر کے دفاعی بجٹ کی منظوری دے دی۔ بجٹ میں فوجیوں کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق صدر جوبائیڈن نے ابتدائی طور پر 743 ارب ڈالر کا دفاعی بجٹ دیا تھا تاہم دونوں بڑی سیاسی جماعتوں ریپبلکن اور ڈیموکریٹس نے مل کر 778 ارب ڈالر کا بجٹ منظور کیا۔امریکی صدر نے " نیشنل ڈیفنس آتھرائزیشن ایکٹ" پر دستخط کردیے ہیں۔ 

اس بجٹ میں فوجی اہلکاروں اور افسران کی تنخواہوں میں 2.7 فیصد اضافے کی منظوری دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ روس کے یوکرین پر ممکنہ حملے کی صورت میں 30 کروڑ ڈالر جب کہ یورپی ممالک کے دفاع کیلئے چار ارب ڈالر رکھے گئے ہیں۔

مزید :

بین الاقوامی -