سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کابینہ کا اظہار تشویش

سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کابینہ کا اظہار تشویش
سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر کابینہ کا اظہار تشویش

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی کابینہ کی جانب سے سیمنٹ اور سریے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں پر اظہار تشویش کیا گیا ہے، جبکہ تین ادویات کے فارمولے میں تبدیلی کی اجازت بھی دی گئی ہے۔

 وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس  منعقدہوا۔اس ضمن میں جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی کابینہ کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا ہے کہ امسال یوریا کی پیداوار اوراسٹاک گزشتہ سال کی نسبت زیادہ ہے لیکن منافع خوروں نے یوریا کی عارضی قلت پیدا کی ہوئی ہے۔ اجلاس میں ہدایت کی گئی کہ یوریا کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف سخت ترین کارروائی کی جائے۔وزیراعظم کی زیر صدارت منعقدہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں تین ادویات کے فارمولوں میں تبدیلی کی منظوری دی گئی اورساتھ ہی یقین دہانی کرائی گئی کہ اس سے قیمتوں میں اضافہ نہیں ہوگا۔وفاقی کابینہ کے منعقدہ اجلاس کے حوالے سے جاری کردہ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ نازیہ شاہین اور شبر عباس کو اٹلی کے حوالے کرنے کی کارروائی شروع کرنے کی منظوری دی گئی۔واضح رہے کہ دونوں ملزمان کی تحویل کے لیے حکومت اٹلی نے مطالبہ کیا تھا۔

مزید :

قومی -