عثمان ڈار اور رائے تیموربھٹی کی ملاقات، پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی 

 عثمان ڈار اور رائے تیموربھٹی کی ملاقات، پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے اہم ...
 عثمان ڈار اور رائے تیموربھٹی کی ملاقات، پنجاب میں کھیلوں کے حوالے سے اہم پیش رفت سامنے آگئی 

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی سے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں ملاقات کی جس میں محکمہ سپورٹس پنجاب اور وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام پر مفاہمت کی یاداشت پر کام شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا،ملاقات میں ڈی جی سپورٹس پنجاب جاوید چوہان ودیگر بھی موجود تھے۔

 وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ محکمہ سپورٹس پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام مل کر صوبے میں نوجوانوں کی سپورٹس موبیلائزیشن پروگرام پر کام کریں گے،ملاقات میں وزیراعظم کامیاب جوان پروگرام ٹیلنٹ ہنٹ محکمہ سپورٹس پنجاب کے ساتھ مل کر آرگنائز کرنے اور کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح پر پرفارم کرنے کے لئے ہر ممکن تربیت و سہولیات فراہم کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ملاقات میں فیصلہ کیا گیا کہ محکمہ سپورٹس پنجاب اوروزیراعظم کامیاب جوان پروگرام کے تحت نیشنل ایونٹ بھی منعقد کئے جائیں گے ،کھلاڑیوں کو بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں شرکت کے لئے فنڈز فراہم کئے جائیں گے،کامیاب جوان پروگرام کا لاہور دفتر محکمہ سپورٹس میں قائم کیا جائے گا ۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیر کھیل وامور نوجوانان پنجاب رائے تیمور خان بھٹی نے کہا ہے کہ پنجاب میں کھیلوں کا پناہ ٹیلنٹ موجود ہے،کامیاب جوان ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام کھیلوں کا نیا ٹیلنٹ سامنے لانے میں مدد ملے گی، محکمہ سپورٹس پنجاب اور کامیاب جوان پروگرام مل کر صوبے میں نوجوانوں کی سپورٹس موبیلائزیشن پروگرام پر کام کریں گے، محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب نوجوانوں میں سپورٹس اور ان کے مستقبل کے حوالے سے رہنمائی کررہاہے، پنجاب گیمزاگلے سال جنوری میں کرارہے ہیں جس میں صوبہ بھر کے نوجوان حصہ لے رہے ہیں، نوجوان ملک کا سرمایہ ہیں جن پر پوری توجہ دی جارہی ہے۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے نوجوانان عثمان ڈار نے کہا ہے کہ سپورٹس ڈرائیو کے ذریعے سپورٹس کلچر کو بحال کررہے ہیں، پنجاب کے ٹیلنٹ کو آگے لانے کے لئے سپورٹس ایونٹ کرارہے ہیں، ویران میدان آباد کررہے ہیں، حیدر علی اور طلحہ طالب کی سرپرستی نہ کی جاتی تو میڈل نہ آتے،کھلاڑیوں کی سرپرستی کرکے عالمی سطح تک لے جائیں گے، فنڈز کی وجہ سے کوئی کام نہیں رکے گا،ہم سپورٹس کو اکانومی کا درجہ دیں گے۔انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ یوتھ افیئرز اینڈ سپورٹس پنجاب کے کھیلوں کے حوالے سے اقدامات قابل ستائش ہیں، کھلاڑیوں کو بہترین سہولیات اور مواقع فراہم کئے جارہے ہیں۔

مزید :

کھیل -