لڑکی نے صرف ایک سال میں اپنا وزن اتنا کم کرلیا کہ سن کر لوگ دنگ رہ جائیں

 لڑکی نے صرف ایک سال میں اپنا وزن اتنا کم کرلیا کہ سن کر لوگ دنگ رہ جائیں
 لڑکی نے صرف ایک سال میں اپنا وزن اتنا کم کرلیا کہ سن کر لوگ دنگ رہ جائیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپے سے نجات حاصل کرنا ایک کٹھن کام ہے تاہم اس آسٹریلوی لڑکی نے محض ایک سال کے عرصے میں اپنے وزن میں اس قدر کمی کر ڈالی ہے کہ سن کر لوگ دنگ رہ جائیں۔ دی سن کے مطابق 32سالہ جیسیکا لوجوئے نامی اس لڑکی کا تعلق نیوساﺅتھ ویلز کے شہر ڈاپٹو سے ہے۔ وہ حیران کن طور پر روزانہ دولیٹر کوکا کولا پی جایا کرتی تھی اور اس کے ساتھ بلا کی بسیار خور بھی تھی۔
جیسیکا کی زندگی شوگری مشروبات اور فاسٹ فوڈز سے عبارت تھی۔ اس کا کہنا ہے کہ میں اس قدر بسیار خور تھی کہ کھانے کو دیکھ کر میں بے قابو ہو جاتی تھی۔ میری حالت کچھ ایسی ہو چکی تھی کہ میں کیک بیک ہونے کے لیے اوون میں رکھتی اور اس کے مکمل بیک ہونے کا انتظار بھی نہیں کر پاتی تھی اور پہلے ہی نکال کر کھانے لگتی تھی۔بے تحاشا کوک پینے اور غیرصحت مندانہ کھانا کھانے کی وجہ سے میرا وزن 114کلوگرام تک جا پہنچا تھا۔
جیسیکا نے بتایا کہ ”وزن اتنا بڑھ جانے کی وجہ سے میرے گھٹنوں اور پیروں میں درد رہنے لگا تھا۔ میں ڈاکٹر کے پاس گئی تواس نے ادویات کے ذریعے وزن کم کرنے کا مشورہ دیا تاہم میں نے ادویات کی بجائے اپنے کھانے پینے کی عادات تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا۔ میں نے شوگری مشروبات اور فاسٹ فوڈز کو زندگی سے نکال باہر کیا اور صحت مندانہ کھانا کھانے لگی۔“
رپورٹ کے مطابق زندگی میں اس تبدیل سے ایک سال کے عرصے میں جیسیکا کے وزن میں ساڑھے 63کلوگرام کمی واقع ہو گئی۔جیسیکا کا کہنا ہے کہ ”موٹاپے کا شکار ہو کر میں زندگی سے ہی مایوس رہنے لگی تھی۔ مجھ میں خوداعتمادی ختم ہو کر رہ گئی تھی اور میں گھر سے باہر نکلنے سے گھبراتی تھی۔ اب مجھے خود پر مکمل کنٹرول حاصل ہو گیا ہے اور میں ایک مطمئن اورپراعتماد زندگی جینے لگی ہوں۔“ 

مزید :

ڈیلی بائیٹس -