کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردگرفتار

کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردگرفتار
کراچی بڑی تباہی سے بچ گیا ، کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گردگرفتار

  

 کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سائٹ سپرہائی وے پولیس نے کالعدم تنظیم کے دو دہشت گردوں کو گرفتار کرکے انکے قبضے سے دو دستی بم، ایک پستول،تین موبائل فونز اور ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کرلی۔

تفصیلات کے مطابق سائیٹ سپرہائی وے صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پرکارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان سے تعلق رکھنے والے دو دہشت گردوں فردوس خان اور انس خان کو گرفتار کر لیا۔ایس ایس پی ایسٹ قمر رضا جسکانی کے مطابق گرفتار دہشت گرد سپر ہائی وے کے علاقے میں روپوش تھے ، انٹیلی جنس معلومات پر گرفتاری عمل میں لائی ہے ، گرفتار دہشت گردوں نے تربیت افغانستان سے حاصل کی ہے۔

ایس ایس پی ایسٹ  کےمطابق گرفتار ملزم انس نے انکشاف کیا کے پہلے افغانستان میں گرفتار ہوکر جیل جاچکا ہے، ملزم انس کے والد محبوب  کالعدم ٹی ٹی پی وزیرستان کے ممبر  تھے۔ ملزم انس نے مزید بتایا کہ وہ 2007ء سے 2012ء  تک پل چرنی جیل میں قید تھا۔ پولیس نے  گرفتار ملزمان کے خلاف اسلحہ ایکٹ اور ایکسپلوزیو ایکٹ تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -