باپ نے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار

 باپ نے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
 باپ نے بیٹی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا ، مقدمہ درج ،ملزم گرفتار
سورس: File Photo

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سہراب گوٹھ کے علاقے میں باپ نے بیٹی کو مبینہ طور پر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے متاثرہ لڑکی کی والدہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ کے علاقے جمالی گوٹھ بلاک اے کی رہائشی خاتون نے متعلقہ تھانے میں درخواست دی کہ اس کا شوہر فیاض اپنی بیٹی (م) سے زیادتی میں ملوث ہے جس پر پولیس نے متاثرہ خاتون کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے ملزم فیاض کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کے مطابق مدعیہ کا ایف آئی آر کے متن میں کہنا ہے کہ میرے شوہر نے مجھے سامان لینے کے لئے باہر بھیجا،تھوڑی دیر بعد جب میں واپس گھر آئی تو دیکھا کہ میرا شوہر اپنی ہی بیٹی سے زیادتی کرررہا تھا جس پر میں نے شور شرابہ کرکے محلے والوں کو جمع کیا اور ان کی مدد سے شوہر کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کیا۔پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -سندھ -کراچی -