فرانس میں حکومت نے مسجد کو بند کر دیا

فرانس میں حکومت نے مسجد کو بند کر دیا
فرانس میں حکومت نے مسجد کو بند کر دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پیرس (ڈیلی پاکستان آن لائن)فرانسس میں 'ممنوعہ تبلیغ' کے الزام میں ایک مسجد کو بندکرنےکے احکامات جاری کردیے گئے۔

فرانسیسی خبررساں ادارے کے مطابق حکومت کی جانب سے شمالی فرانس کے علاقے بووے میں ایک مسجدکو  اس کے امام کی 'بنیاد پرست تبلیغ' کے باعث بند کرنےکا حکم  دیا گیا ہے۔مقامی حکام کے مطابق  مذکورہ مسجد آئندہ 6 ماہ تک بند رہے گی کیونکہ  مسجد میں دیےگئے خطبات نفرت اور تشددکو ہوا دیتے ہیں اور جہاد کا دفاع کرتے ہیں۔400 نمازیوں کی گنجائش والی اس مسجد کے حوالے سے کارروائی کا آغاز 2 ہفتے قبل ہوا تھا جب فرانس کے وزیر داخلہ جیرالڈ ڈرمینن نے کہا تھا کہ مذکورہ مسجد کے امام کی جانب سے خطبوں میں عیسائیوں، یہودیوں اور ہم جنس پرستوں کو نشانہ بنایا جاتا ہے جو کہ ناقابل قبول ہے اس لیے مسجد کو بند کرنے کی کارروائی شروع کی جارہی ہے۔رپورٹ کے مطابق مسجد کے امام ایک نومسلم ہیں جنہوں نے کچھ عرصہ قبل ہی اسلام قبول کیا ہے۔