گوادر میں ایک بار پھر دھرنا دے دیا گیا

گوادر میں ایک بار پھر دھرنا دے دیا گیا
گوادر میں ایک بار پھر دھرنا دے دیا گیا
سورس: Twitter

  

گوادر (ڈیلی پاکستان آن لائن) حق دو گوادر کو تحریک کے سربراہ مولانا ہدایت الرحمان نے ایک بار پھر دھرنا دے دیا۔

مولانا ہدایت الرحمان کی قیادت میں گوادر کے شہریوں نے منشیات فروشی کے خلاف دھرنا دیا ہے۔ انہوں نے اپنے خطاب میں پولیس حکام کو منشیات کے اڈے بند کرانے کیلئے ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس کے بعد قانون اپنے ہاتھ میں لیں گے۔ ہمارے مطالبات میں صاف پانی کی فراہمی کے ساتھ ساتھ منشیات کی روک تھام ‏کے لیے ٹھوس اقدامات شامل ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گوادر میں ایک ماہ سے زائد عرصے تک دھرنا دیا گیا تھا جس کا وزیر اعظم نے نوٹس لیا اور مسائل کے حل کی یقین دہانی کرائی جس کے بعد دھرنا ختم کردیا گیا تھا۔

مزید :

علاقائی -بلوچستان -گوادر -