مشعال ملک کا یاسین ملک کی بوڑھی والدہ ، بہن اور بھانجوں کے بارے ایسا انکشاف کہ آپ کا خون بھی کھول اٹھے

مشعال ملک کا یاسین ملک کی بوڑھی والدہ ، بہن اور بھانجوں کے بارے ایسا انکشاف ...
مشعال ملک کا یاسین ملک کی بوڑھی والدہ ، بہن اور بھانجوں کے بارے ایسا انکشاف کہ آپ کا خون بھی کھول اٹھے
سورس: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)مقبوضہ کشمیر کے حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں یاسین ملک کے بھانجوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ یاسین ملک کی بوڑھی والدہ اور نوجوان بہن کو قابض بھارتی فوج ہراساں کر رہی ہے۔
مشعال ملک نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارتی فوج یاسین ملک کی فیملی کو مختلف طریقوں سے ہراساں کر رہی ہے، بوڑھی ماں اور بہن کو بھی تنگ کیا جارہا ہے، یاسین ملک کو جیل میں ڈرانے اور دھمکانے کے لیے انکی فیملی کو ہراساں کیا جارہا ہے۔یاسین ملک کی اہلیہ نے کہا کہ عالمی دنیا کشمیر میں بھارتی مظالم پر خاموش تماشائی ہے۔

مزید :

انسانی حقوق -