بڑے مسلمان ملک میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 31 کان کن  جان سے گئے

بڑے مسلمان ملک میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 31 کان کن  جان سے گئے
بڑے مسلمان ملک میں سونے کی کان بیٹھ گئی، 31 کان کن  جان سے گئے
سورس: Twitter

  

خرطوم (ڈیلی پاکستان آن لائن) افریقہ کے مسلمان ملک سوڈان میں سونے کی کان منہدم ہوگئی جس کے نتیجے میں 31 افراد ہلاک ہوگئے۔

عرب نیوز کے مطابق یہ افسوسناک حادثہ دارالحکومت خرطوم سے 500 کلومیٹر دور  نہد نامی قصبے میں پیش آیا۔  معدنیات کی سرکاری کمپنی کے سربراہ خالد دہوا کے مطابق حادثے میں 31 کان کن ہلاک اور آٹھ لاپتہ ہوئے ہیں جب کہ ایک کان کن کی جان بچا لی گئی ہے۔

سرکاری کمپنی کے ایک اور عہدے دار نے بتایا کہ اسی کان میں رواں برس جنوری میں چار کان کن ہلاک ہوئے تھے جس کے بعد اس کان کو بند کردیا گیا تھا تاہم دو ماہ قبل کان کو دوبارہ کھول دیا گیا تھا۔

مزید :

بین الاقوامی -