جدہ، شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

جدہ، شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد
جدہ، شہید بینظیر بھٹو کی 15ویں برسی کے موقع پر تقریب کا انعقاد

  

جدہ ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی سعودی عرب کے صدر چودھری  تصور حسین کی زیرِ  صدارت شہیدِ سابق وزیر اعظم پاکستان شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے 15 واں یومِ شہادت عقیدت و احترام کے ساتھ  منایا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق جدہ میں پاکستان کی پہلی خاتون وزیر اعظم شہید بینظیر بھٹو کی برسی کی  تقریب منعقد کی گئی جس کے مہمانِ خصوصی جموں و کشمیر اوورسیز کے چیرمین چودھری خورشید متیال اور مہمانانِ اعزازی میں اے این پی کے سنیر رہنما نوشیرواں خٹک، پولیٹیکل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب چودھری  اظہر وڑایچ کے علاوہ مسلم لیگ نون جدہ کے چیرمین میاں رضوان ، ویلفيئر سوسائٹی کے  شریف زمان ، مسلم کانفرنس آزاد کشمیر کے سردار اشفاق، مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کے شمروز خان اور کریسچن کمیونٹی کے جون گلزار  شامل تھے جنھوں نے شہید محترمہ بےنظیر بھٹو کو  خراج تحسین پیش کیا  ۔

 تقریب کے صدر تصّور چوہدری نے کہا کہ شہید محترمہ  بے نظیر بھٹو کی  15 ویں برسی کی یہ تقریب نہ صرف اظہار عقیدت ،  خراج تحسین اور دعائے مغفرت کے لئے ھے بلکہ تجدید عہد کے لئے بھی ہے، بھٹو خاندان نے اپنے آپ کو پاکستان پر قربان کر کے ملکی تاریخ کے لازوال باب رقم کیے ہیں ۔

  تصور چوہدری نے چیرمین بلاول بھٹو زرداری کی قیادت پر بھرپور اعتماد کے عزم و عہد کا اعادہ کیا۔ اور کہا کہ پاکستان کے وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جس طرح حالیہ سلامتی کونسل کے اجلاس میں دہشت گردی پر پاکستان کا مقدمہ لڑا اس پر پوری قوم کو ان پرفخر ہے کہ انکی صورت میں ولولہ انگیز قیادت موجود ہے جو اس ملک کو بحرانوں سے نکالنے کی صلاحیت رکھتی ھے۔

تصّور چوہدری  نے سعودی عرب کی پاکستان دوستی کو سراہا  اور کہا کہ  مسلم امہ کے لئے اور خاصکر پاکستان کے لیے سعودی عرب کی خدمات قابل ستائش ہیں۔ 

تقریب کے مہمانِ خصوصی خورشید متیال نے اپنے خطاب میں شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی قائدانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ملک و قوم کی خاطر اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے وطن واپسی کو ترجیع دی اور آمریت کے سامنے آپنے بابا شہید ذولفقار علی بھٹو کی طرح ڈٹ گئیں جنہوں نے پی پی پی کی بنیاد مسلہُ کشمیر پر رکھی تھی اور یہ انکا ہم کشميریوں پر بہت بڑا احسان ھے جو ہم ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

 تقریب سے مسلم لیگ ق سعودی عرب کے چیرمین چوہدری اظر وڑایچ ، میاں رضوان ، پی ٹی آٸ کے رہنما شاہين آفریدی ، اے این پی کے نوشیرواں خٹک ، کریسچن کمیونٹی کے جون گلزار،  سردار اشفاق، شریف زمان، شمروز خان ، اور دیگر پارٹی قائدین کے علاوہ جرنلسٹ فورمز کے چیرمینوں امیر محمد خان اور  جہانگیر خان  نے اپنے خطاب میں محترمہ  بے نظیر بھٹو کو انکی شہادت پر زبردست خراجِ عقیدت پیش کیا ۔

  تقریب سے سنیر ناٸب صدر پی پی پی ملک جاوید حسین   اور اسد اکرم نے بھی شہید رانی کو خراجِ تحسین پیشں کیا۔ 

تقریب میں مکہ مکرمہ سے آۓ ھوۓ پیپلز کمیونٹی کے رہنما شعب تارڑ اور قاسم حسین سانڈ نے محترمہ بے نظیر بھٹو کو  خراجِ عقیدت پیش کرتے ھوے کہا کہ ہم مرکزی قیادت کے شانہ بہ شانہ بھٹو ازم کے لیے کام کرتے رہیں گے،اسکے علاوہ پی پی پی جدہ کے صدر اعجاز حسین جنجوہ ، ملک تکاثر عباس ، خلیل عبدالعزیز، فرج علی اور انکے والد اور دیگر  پارٹی کارکنان نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کو پاکستان کا بہت بڑا نقصان قرار دیا۔ 

تلاوت کلام پاک کی سعادت محمد خلیل اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم معروف شاعر  آفتاب علی ترابی نے پیش کی۔

نظامت کے فرایض جموں وکشمیر اورسیز کے سنیر ناٸب چیرمین سردار وقاص عنایت نے ادا کیے،تقریب کے اختتام پر تصّور چوہدری نے تمام مہمانوں کے ساتھ صحافی برادری کے نورالحسن گجر ، عدیل ریاض ، محمد وٹو ، فہد کھوکھر ، جمیل رٹھور ، خالد چیمہ  کا بھی شکریہ ادا کیا۔

آخر میں  سردار اشفاق نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی مغفرت کی دعا اور وطن عزیز پاکستان اور سعودی عرب کی ترقی و خوشالی اور استحکام کی دعا کروائی۔

مزید :

تارکین پاکستان -بین الاقوامی -