بہاولپور(مانیٹرنگ ڈیسک) بہاولپور میں دولہا نے روٹھ کر میکے جانے والی اپنی نئی نویلی دلہن کو گولی مار کر زخمی کر دیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ملزم اور مضروبہ کی شادی چند ہفتے قبل ہی ہوئی تھی۔ گزشتہ دنوں لڑکی اپنے شوہر کے ساتھ جھگڑے کے بعد اپنے ماں باپ کے گھر چلی گئی۔
رپورٹ کے مطابق ملزم اپنے سسرال گیا اور بیوی کو ساتھ چلنے کو کہا۔ تاہم بیوی نے اس کے ساتھ جانے سے انکار کر دیا۔ اس پر ملزم مشتعل ہو گیا اور اپنے پاس موجود پستول سے اسے گولی مار دی۔ گولی لگنے سے لڑکی کے بازو اور سینے پر زخم آیا۔ اسے فوری طور پر خیرپور ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔