لاہور، کراچی میں احتجاج اور دھرنے، بدترین ٹریفک جام، شہری خوار

Dec 28, 2024 | 04:22 PM

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) لاہور اور کراچی میں مختلف مقامات پر احتجاج اور دھرنوں کے باعث شہر بھر میں ٹریفک جام معمول بن گئی جس کے باعث شہری خوار ہو گئے ہیں۔
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق کراچی میں نمائش چورنگی، عباس ٹاو¿ن، یونیورسٹی روڈ، سٹار گیٹ، ملیر ندی پل اور فائیو سٹار چورنگی پر دھرنا دیا گیا، دھرنوں کے باعث مختلف علاقوں میں گاڑیوں کو بریکیں لگی رہیں، شاہراہ فیصل ڈرگ روڈ، ابوالحسن اصفہانی روڈ، گلستان جوہر موڑ، کامران چورنگی پر بھی ٹریفک جام رہی، ایئرپورٹ کی جانب جانے والی سڑکوں پر بھی گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔
لاہور میں پریس کلب کے باہر دھرنے کے باعث ٹریفک جام رہی، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ڈیوس روڈ، شملہ پہاڑی، ایجرٹن روڈ، گڑھی شاہو پر ٹریفک کا دباو¿ بڑھ گیا۔

مزیدخبریں