انعامی بانڈز کے حوالے سے سٹیٹ بینک کا اہم اعلان

Dec 28, 2024 | 08:31 PM

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے انعامی بانڈز کے حوالے سے اہم اعلان کیا ہے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ساڑھے7 ہزار، 15 ہزار، 25 ہزار  اور 40 ہزار  مالیت کے انعامی بانڈز  واپس کرنے کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2024 ہے۔سٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ انعامی بانڈز  سٹیٹ بینک، بینکنگ سروسزکارپوریشن اور  کمرشل بینکوں سے واپس یا تبدیل کرائے جاسکتے ہیں۔ 31 دسمبر2024 کے بعد انعامی بانڈز واپسی کی درخواست قبول نہیں کی جائےگی۔

مزیدخبریں