شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق
شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ، دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

شکارپور (ڈیلی پاکستان آن لائن)شکارپور میں باراتیوں کی بس پر فائرنگ سے دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق پولیس کاکہنا ہے کہ شکار پور میں قومی شاہراہ بائی پاس پر بارات کی بس پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں دلہا سمیت 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق ہونے والوں میں دلہا کا بھائی اور بس کا ڈرائیور بھی شامل ہے جبکہ ایک خاتون زخمی بھی ہوئی۔

پولیس کے مطابق بارات شکارپور شہر سے جیکب آباد جا رہی تھی، واقعہ پرانی دشمنی کے باعث پیش آیا، حملہ آوروں کی گرفتاری کے لیے اقدامات شروع کر دیے ہیں۔