بلدیاتی نظام کی بحالی سندھ بچاوکمیٹی فتح ہے: پیر پگارا

بلدیاتی نظام کی بحالی سندھ بچاوکمیٹی فتح ہے: پیر پگارا
بلدیاتی نظام کی بحالی سندھ بچاوکمیٹی فتح ہے: پیر پگارا

  

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ پیر پگارا نے کہا ہے کہ سندھ کے حقوق کی جدوجہد کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا بلدیاتی نظام کی بحالی سندھ بچاوکمیٹی کی فتح ہے ۔ راجہ ہاوس میں بائیس جماعتوں کے مشترکہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیر پگارا کا کہنا تھا کہ سندھ بچاو کمیٹی عام انتخابات کے بعد بھی برقرار رہے گی جبکہ آئندہ عام انتخابات میں سندھ بچاو کمیٹی مشترکہ امیدواروں کی حمایت کریگی۔ اس موقع پر مسلم لیگ ن سندھ کے صدر غوث علی شاہ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں پیپلزپارٹی کا سندھ سے بوریا بستر گول کرینگے۔ عوامی تحریک کے صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا کہ نگراں حکومت میں گٹھ جوڑ برداشت نہیں کی جائیگی جبکہ اویس نورانی کا کہنا تھا کہ تین مارچ کو کراچی سے اسلام آباد تک ٹرین مارچ کیا جائیگا۔ دوسری جانب سندھ بچاو¿ کمیٹی کے اجلاس میں آئندہ عام انتخابات میں بھرپورحصہ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ اجلاس میں شریک بائیس جماعتوں کی جانب سے پیرپگارا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گی۔

مزید : کراچی