نیسپاک نے افغانستان میں500 ملین کی لاگت کا ڈیم منصوبہ حاصل کر لیا

نیسپاک نے افغانستان میں500 ملین کی لاگت کا ڈیم منصوبہ حاصل کر لیا

لاہور(پ ر) پاکستان کی جانب سے انجینئرنگ مشاورتی فرم نیسپاک نے افغانستان میں ایک اہم پیش رفت کے تحت 500 ملین ڈالر کی لاگت کا ڈیم کا منصوبہ حاصل کر لیا ہے، یہ کثیر المقاصد ڈیم افغانستان کے علاقے بخشا باد فرح رد میں تعمیر کیا جائے گا۔ نیسپاک پاکستان کی پہلی مشاورتی کمپنی ہے جس نے یہ منصوبہ ایک بین الاقوامی مقابلے کے بعد حاصل کیا۔ منصوبے کے معاہدے پر افغانستان کی وزارت پانی اور بجلی اور نیسپاک کے نمائندوں نے دستخط کر دئیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق بخشا باد ڈیم پاور ہاﺅس بیراج اور نہروں پر مشتمل ہو گا اور نیسپاک سروے، ڈیزائن اور بولی کے کاغذات کی تیاری کی خدمات فراہم کرے گی، افغانستان کی وزارت پانی اور بجلی نے پاکستانی کمپنی کی طرف سے حاصل ہونے والے اس منصوبے کو اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ قرار دیا ہے۔ اس منصوبے کے لیے افغان حکومت سرمایہ فراہم کرے گی

ڈیم کی پانی ذخیرہ کرنے کی صلاحیت ایک بلین کیوبک سے زیادہ ہو گی۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ 68000 ایکڑ زرعی زمین کو سیراب اور 27 میگا واٹ بجلی پیدا کرےگا۔ جو کہ افغانستان کے صوبہ فرح کی توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے کافی ہو گا۔ اس منصوبے کے علاوہ افغانستان میں 545 بڑے اور چھوٹے ڈیم تعمیر کئے جائیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1