سنی تحریک کے رہنماﺅں کی(ن) لیگ کے قائدین کے ساتھ ملاقات

سنی تحریک کے رہنماﺅں کی(ن) لیگ کے قائدین کے ساتھ ملاقات

لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان سنی تحریک کے قائدین نے مسلم لیگ (ن) کی قیادت سے ایک اہم ملاقات کی، مسلم لیگ ن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاﺅن میں کی گئی اس ملاقات میں سنی تحریک کے مرکزی رہنماءمحمد شاہد غوری، محمد شکیل قادری، محبوب میتو، محمد شاداب رضا ، مطلوب اعوان اور خان محمد جتک جبکہ مسلم لیگ (ن) سندھ کے سیکرٹری جنرل سلیم ضیائ، مسلم لیگ (ن) علماءو مشائخ ونگ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل پیر محمد امین الحسات اور جنرل سیکرٹری علماءو مشائخ ونگ پنجاب مفتی انتخاب احمد نے شرکت کی۔ ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی صورت حال اور آئندہ انتخابات کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1