ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نیک شگون ہے، امیر العظیم

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا جماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نیک شگون ہے، امیر العظیم

لاہور(جنرل رپورٹر) جماعت اسلامی پنجاب کے نائب امیر،امیرالعظیم نے کہا ہے کہ محسن پاکستان ڈاکٹرعبدالقدیرکاجماعت اسلامی کے ساتھ اتحاد نیگ شکون ہے،تبدیلی کی لہریں چل پڑی ہیں پاکستان اورڈاکٹرقدیرسے محبت کرنے والے لوگ جماعت اسلامی میں آجائیں،ملک کوامن ومحبت کاگہوارہ بنادیںگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لاہورمیں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔امیرالعظیم نے کہا کہ ملک میں حقیقی تبدیلی کھوکھلے نعرے لگانے والے نہیں بلکہ عملی کام کرنے والے باصلاحیت،محب وطن اورقوم کادردرکھنے والے افرادہی لائیں گے اور ایسی صالح قیادت صرف جماعت اسلامی ہی کے پاس ہے۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کے ہرکارکن کے پاس ملکی ترقی کے لےے 50سالہ وژن ہے،نوجوان طبقہ کو خاص طورپرکہتے ہیں کہ وہ ملک کوناقابل تسخیربنانے کے لےے جماعت اسلامی اورڈاکٹرقدیرکاساتھ دیں۔امیرالعظیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی اوراس کی اتحادی جماعتوں نے ملک کوکنگلااوردیوالیہ کردیاآئندہ انتخابات میں اگرقوم نہ جاگی توکوئی بہت بڑاسانحہ رونماہوسکتاہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1