تمام بلڈ بنکوں کو لائسنس کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

تمام بلڈ بنکوں کو لائسنس کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(جنرل رپورٹر)پارلیمانی سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر سعید الہی نے کہا ہے کہ پنجاب کے تمام بلڈ بنکس کو شفاف خون کی فراہمی کے لئے لائسنسز کے دائرہ کار میں لانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اب کوئی بلڈ بنک بغیر لائسنس آپریٹ نہیں کرے گا - انہوں نے کہا کہ ہیپا ٹائٹس سی اور ایڈز جیسی مہلک بیماریوں کی روک تھام میں یہ فیصلہ ایک اہم سنگ میل ثابت ہو گا - انہوں نے یہ بات پنجاب بلڈ ٹرانسفیوژن اتھارٹی (PBTA) کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی- اجلاس میں ڈاکٹر اسد اشرف ایم پی اے ، ایڈیشنل سیکرٹری ہیلتھ (ٹیکنیکل) ڈاکٹر انور جنجوعہ ، ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر نثار احمد چیمہ ، سیکرٹری PBTA ڈاکٹر جعفر سلیم، سی ایم ایچ لاہور کے کرنل مقبول اعظم ، پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام کے ڈائریکٹر ڈاکٹر سلمان شاہد اور دیگر ممبران نے شرکت کی - ڈاکٹر سعید الہی نے کہا کہ صوبے کے تمام سرکاری و نجی بلڈ بنکس کو سیف بلڈ ٹرانسفیوژن ایکٹ 1999ءکے تحت رجسٹرڈ کیا جائے گا - اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بلڈ ڈونرز کو ترغیب دینے کے لئے صوبائی اور ضلعی سطح پر بلڈ آگاہی کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جن میں سرکاری ، صحافتی ، شوبز ، سوشل ورکرز ، سول سوسائٹی کے نمائندگان کو شامل کیا جائے گا -اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ آئندہ لائسنس یافتہ بلڈ بنک کو ہی خون کی منتقلی کی اجازت ہو گی بصورت دیگر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی -اجلاس میں فےصلہ کےاگےا کہ تمام بلڈ بنکس کو رجسٹرڈ کرنے کے لئے اخبارات میں اشتہارات کے ذریعے درخواستیں طلب کی جائیں گی او ریہ سارا عمل مارچ کے مہینہ میں مکمل کیا جائے گا -